احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنْ غَضِّ الْبَصَرِ
باب: نظر نیچی رکھنے کا حکم۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2148
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، حدثني يونس بن عبيد، عن عمرو بن سعيد، عن ابي زرعة، عن جرير، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نظرة الفجاة، فقال:"اصرف بصرك".
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اجنبی عورت پر) اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی نظر پھیر لو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الآداب 10 (2159)، سنن الترمذی/الأدب 28 (2776)، (تحفة الأشراف: 3237)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/358، 361)، سنن الدارمی/الاستئذان 15 (2685) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اگر قصداً شہوت کی نظر سے اسے دیکھے تو گنہگار ہو گا کیوں کہ اگلی حدیث میں ہے: آنکھ کا زنا غیر محرم عورت کا دیکھنا ہے ۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: