احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ
باب: بالوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4183
حدثنا عبد الله بن مسلمة، ومحمد بن سليمان الانباري، قالا: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابي إسحاق، عن البراء، قال:"ما رايت من ذي لمة احسن في حلة حمراء من رسول الله صلى الله عليه وسلم"، زاد محمد بن سليمان له شعر يضرب منكبيه، قال ابو داود: كذا رواه إسرائيل، عن ابي إسحاق، قال: يضرب منكبيه، وقال شعبة: يبلغ شحمة اذنيه.
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو جو کان کی لو سے نیچے بال رکھے ہو اور سرخ جوڑے میں ملبوس ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا (محمد بن سلیمان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ) آپ کے بال دونوں شانوں سے لگ رہے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ وہ بال آپ کے دونوں شانوں سے لگ رہے تھے اور شعبہ کہتے ہیں: وہ آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچ رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفضائل 25 (2337)، سنن الترمذی/اللباس 4 (1724)، الأدب 47 (2811)، المناقب 8 (3635)، الشمائل 1 (3)، 3 (25)، سنن النسائی/الزینة 9 (5063)، الزینة من المجتبی 5 (5235)، 39 (5316)، (تحفة الأشراف: 1847)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 33 (3551)، واللباس 35 (5848)، 68 (5903)، سنن ابن ماجہ/اللباس 20 (3599)، مسند احمد (4/281، 295) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: