احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب الْقَاضِي يَقْضِي وَهُوَ غَضْبَانُ
باب: غصے کی حالت میں قاضی کا فیصلہ کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3589
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن عبد الملك بن عمير، حدثنا عبد الرحمن بن ابي بكرة، عن ابيه، انه كتب إلى ابنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يقضي الحكم بين اثنين، وهو غضبان".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: غصے کی حالت میں قاضی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأحکام 13(7158)، صحیح مسلم/الأقضیة 7 (1717)، سنن الترمذی/الأحکام 7 (1334)، سنن النسائی/آداب القضاة 17 (5408)، 31 (5423)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 4 (2316)، (تحفة الأشراف: 11676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/36، 37، 38، 46، 52) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: