احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: باب خُرُوجِ الدَّجَّالِ
باب: دجال کے نکلنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4315
حدثنا الحسن بن عمرو، حدثنا جرير، عن منصور، عن ربعي بن حراش، قال: اجتمع حذيفة، وابو مسعود، فقال حذيفة:"لانا بما مع الدجال اعلم منه إن معه بحرا من ماء ونهرا من نار فالذي ترون انه نار ماء والذي ترون انه ماء نار، فمن ادرك ذلك منكم فاراد الماء فليشرب من الذي يرى انه نار فإنه سيجده ماء"، قال ابو مسعود البدري: هكذا سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول.
ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ اکٹھا ہوئے تو حذیفہ نے کہا: دجال کے ساتھ جو چیز ہو گی میں اسے خوب جانتا ہوں، اس کے ساتھ ایک نہر پانی کی ہو گی اور ایک آگ کی، جس کو تم آگ سمجھتے ہو گے وہ پانی ہو گا، اور جس کو پانی سمجھتے ہو گے وہ آگ ہو گی، تو جو تم میں سے اسے پائے اور پانی پینا چاہے تو چاہیئے کہ وہ اس میں سے پئے جسے وہ آگ سمجھ رہا ہے کیونکہ وہ اسے پانی پائے گا۔ ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 50 (3450) والفتن 26 (7130)، صحیح مسلم/الفتن 20 (2934)، (تحفة الأشراف: 3309)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/395، 399) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: