احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

177: باب فِي قَتْلِ الذَّرِّ
باب: چیونٹی مارنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5265
حدثنا قتيبة بن سعيد , عن المغيرة يعني ابن عبد الرحمن , عن ابي الزناد , عن الاعرج , عن ابي هريرة , ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"نزل نبي من الانبياء تحت شجرة فلدغته نملة , فامر بجهازه فاخرج من تحتها , ثم امر بها فاحرقت فاوحى الله إليه فهلا نملة واحدة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبیوں میں سے ایک نبی ایک درخت کے نیچے اترے تو انہیں ایک چھوٹی چیونٹی نے کاٹ لیا، انہوں نے (غصے میں آ کر) سامان ہٹا لینے کا حکم دیا تو وہ اس کے نیچے سے ہٹا لیا گیا، پھر اس درخت میں آگ لگوا دی (جس سے سب چیونٹیاں جل گئیں) تو اللہ تعالیٰ نے انہیں وحی کے ذریعہ تنبیہ فرمائی: تم نے ایک ہی چیونٹی کو (جس نے تمہیں کاٹا تھا) کیوں نہ سزا دی (سب کو کیوں مار ڈالا؟)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام 39 (2241)، (تحفة الأشراف: 13319، 15307، 13875)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجھاد 153(3019)، بدء الخلق 16 (3319)، سنن النسائی/الصید 38 (4363)، سنن ابن ماجہ/الصید 10 (3225)، مسند احمد (2/403) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: