11: باب الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ
باب: بنی اسرائیل سے روایت کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3662
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة، حدثنا علي بن مسهر، عن محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"حدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل سے روایت کرو، اس میں کوئی مضائقہ نہیں“۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 15072)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/474، 502، 3/46، 56) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح