احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: باب فِي السَّاقِي مَتَى يَشْرَبُ
باب: جو شخص قوم کا ساقی ہو وہ کب پئے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3725
حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا شعبة، عن ابي المختار، عن عبد الله بن ابي اوفى، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ساقي القوم آخرهم شربا".
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کے ساقی کو سب سے اخیر میں پینا چاہیئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5184)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 55 (681)، سنن الترمذی/الأشربة 20 (1895)، سنن ابن ماجہ/ (3434) کلاہما عن أبي قتادة، مسند احمد (4/354، 382، 5/303) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: