احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

182: باب فِي الرَّجُلِ يَسُبُّ الدَّهْرَ
باب: زمانے کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5274
حدثنا محمد بن الصباح بن سفيان , وابن السرح , قالا: اخبرنا سفيان , عن الزهري , عن سعيد عن ابى هريرة , عن النبي صلي الله عليه وسلم: يقول الله عز وجل:"يؤذيني ابن آدم , يسب الدهر , وانا الدهر بيدي الامر , اقلب الليل والنهار", قال ابن السرح , عن ابن المسيب مكان سعيد.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابن آدم (انسان) مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں، تمام امور میرے ہاتھ میں ہیں، میں ہی رات اور دن کو الٹتا پلٹتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر سورة الجاثیة 1 (4826)، التوحید 35 (7491)، الأدب 101 (6181)، صحیح مسلم/الألفاظ من الأدب 1 (2246)، (تحفة الأشراف: 13131)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الکلام 1 (3) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: