احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب الرَّجُلِ يُكَفِّرُ قَبْلَ أَنْ يَحْنَثَ
باب: قسم توڑنے سے پہلے کفارہ دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3276
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، حدثنا غيلان بن جرير، عن ابي بردة، عن ابيه: ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إني والله إن شاء الله لا احلف على يمين، فارى غيرها خيرا منها، إلا كفرت عن يميني، واتيت الذي هو خير، او قال: إلا اتيت الذي هو خير، وكفرت يميني".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اللہ کی میں کسی بات کی قسم کھا لوں اور پھر بھلائی اس کے خلاف میں دیکھوں تو ان شاءاللہ میں اپنی قسم توڑ کر کفارہ دے دوں گا اور اسے اختیار کر لوں گا جس میں بھلائی ہو گی یا کہا: میں اسے اختیار کر لوں گا جس میں بھلائی ہو گی اور اپنی قسم توڑ کر کفارہ دے دوں گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الخمس 15 (3133)، المغازي 74 (4385)، الصید 26 (5517)، الأیمان 1 (6621)، 4 (6649)، 18 (6680)، کفارات الأیمان 9 (6718)، 10 (6719)، التوحید 56 (7555)، صحیح مسلم/الأیمان 3 (1649)، سنن النسائی/الأیمان 14 (3811)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 7 (2107)، (تحفة الأشراف: 9122)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/398، 401، 404، 418) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: