احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب الإِحْصَارِ
باب: حج سے روک لیے جانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1862
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن حجاج الصواف، حدثني يحيى بن ابي كثير، عن عكرمة، قال: سمعت الحجاج بن عمرو الانصاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من كسر او عرج فقد حل وعليه الحج من قابل"، قال عكرمة: سالت ابن عباس و ابا هريرة عن ذلك، فقالا: صدق.
حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا، اب اس پر اگلے سال حج ہو گا ۱؎۔ عکرمہ کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو ان دونوں نے کہا: انہوں نے سچ کہا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 96 (940)، سنن النسائی/الحج 102(2863)، سنن ابن ماجہ/المناسک 85 (3078)، (تحفة الأشراف: 3294، 6241)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/450)، سنن الدارمی/المناسک 57 (1936) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج و عمرہ کی نیت سے گھر سے نکلنے والے کو اگر اچانک کوئی مرض لاحق ہو جائے تو وہ وہیں پر حلال ہو جائے گا، لیکن آئندہ سال اس کو حج کرنا ہو گا، اگر یہ حج فرض حج ہو تو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: