احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب وَلِيِّ الْعَمْدِ يَأْخُذُ الدِّيَةَ
باب: مقتول کا وارث دیت لینے پر راضی ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4504
حدثنا مسدد بن مسرهد، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا ابن ابي ذئب، قال: حدثني سعيد بن ابي سعيد، قال: سمعت ابا شريح الكعبي، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الا إنكم يا معشر خزاعة قتلتم هذا القتيل من هذيل وإني عاقله، فمن قتل له بعد مقالتي هذه قتيل فاهله بين خيرتين: ان ياخذوا العقل، او يقتلوا".
ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو خزاعہ کے لوگو! تم نے ہذیل کے اس شخص کو قتل کیا ہے، اور میں اس کی دیت دلاؤں گا، میری اس گفتگو کے بعد کوئی قتل کیا گیا تو مقتول کے لوگوں کو دو باتوں کا اختیار ہو گا یا وہ دیت لے لیں یا قتل کر ڈالیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدیات 13 (1406)، (تحفة الأشراف: 12058)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/31) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: