احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

108: باب الصَّلاَةِ إِلَى الْمُتَحَدِّثِينَ وَالنِّيَامِ
باب: بات کرنے والوں اور سونے والوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 694
حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي، حدثنا عبد الملك بن محمد بن ايمن، عن عبد الله بن يعقوب بن إسحاق، عمن حدثه، عن محمد بن كعب القرظي، قال: قلت له يعني لعمر بن عبد العزيز، حدثني عبد الله بن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تصلوا خلف النائم ولا المتحدث".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سوئے ہوئے شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھو، اور نہ بات کرنے والے کے پیچھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 40 (959)، (تحفة الأشراف: 6448) (حسن) (اس حدیث میں عبدالملک و عبداللہ بن یعقوب دونوں مجہول، اور عبداللہ کے شیخ مبہم ہیں، لیکن شواہد کے بناء پر حسن ہے، ملاحظہ ہو: ارواء الغلیل سنن ابي داود حدیث نمبر: 375، وصحیح ابی داود: 3؍691)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: