احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

117: باب مَنْ قَالَ لاَ يَقْطَعُ الصَّلاَةَ شَىْءٌ
باب: نمازی کے آگے کسی بھی چیز کے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی اس کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 719
حدثنا محمد بن العلاء، حدثنا ابو اسامة، عن مجالد، عن ابي الوداك، عن ابي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يقطع الصلاة شيء، وادرءوا ما استطعتم فإنما هو شيطان".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی، اور جہاں تک ہو سکے گزرنے والے کو دفع کرو، کیونکہ وہ شیطان ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3989) (ضعیف) (اس کے راوی مجالد ضعیف ہیں، اور پہلا جزء صحیح احادیث کے مخالف ہے، ہاں دوسرے حصے کے صحیح شواہد ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: