احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: باب فِي الرَّجُلِ يُفْلِسُ فَيَجِدُ الرَّجُلُ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ عِنْدَهُ
باب: آدمی مفلس (دیوالیہ) کے پاس اپنا سامان بعینہ پائے تو اس کا زیادہ حقدار وہی ہو گا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3521
حدثنا سليمان بن داود، حدثنا عبد الله يعني ابن وهب، اخبرني عن يونس، عن ابن شهاب، قال: اخبرني ابو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر معنى حديث مالك، زاد وإن قضى من ثمنها شيئا فهو اسوة الغرماء فيها.
یونس، ابن شہاب سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔۔۔ پھر آگے انہوں نے مالک کی حدیث جیسی روایت ذکر کی، اس میں اتنا اضافہ ہے کہ اگر مشتری اس مال کی کسی قدر قیمت دے چکا ہے، تو وہ مال والا دوسرے قرض خواہوں کے برابر ہو گا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: (3519)، (تحفة الأشراف: 14861) (صحیح) (یہ بھی مرسل ہے اور حدیث نمبر (3519) سے تقویت پاکر یہ بھی صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: