احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

196: باب فِي الرَّجُلِ يَتَطَوَّعُ فِي مَكَانِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ الْمَكْتُوبَةَ
باب: جس جگہ پر فرض نماز پڑھی ہو وہاں نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1006
حدثنا مسدد، حدثنا حماد، وعبد الوارث، عن ليث، عن الحجاج بن عبيد، عن إبراهيم بن إسماعيل، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ايعجز احدكم ؟"قال: عن عبد الوارث، ان يتقدم او يتاخر او عن يمينه او عن شماله، زاد في حديث حماد في الصلاة: يعني في السبحة.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے۔ عبدالوارث کی روایت میں ہے: آگے بڑھ جانے سے یا پیچھے ہٹ جانے سے یا دائیں یا بائیں چلے جانے سے۔ حماد کی روایت میں «في الصلاة» کا اضافہ ہے یعنی نفل نماز پڑھنے کے لیے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 157 (848 تعلیقاً)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 203 (1427)، (تحفة الأشراف: 12179)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/425) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: