احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب فِي الأَوْعِيَةِ
باب: شراب میں استعمال ہونے والے برتنوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3690
حدثنا مسدد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا منصور بن حيان، عن سعيد بن جبير، عن ابن عمر، وابن عباس، قالا: نشهد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"نهى عن الدباء، والحنتم، والمزفت، والنقير".
ابن عمر اور ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمبی، سبز رنگ کے برتن، تارکول ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے برتن ۱؎ سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1997)، سنن النسائی/الأشربة 36 (5646)، (تحفة الأشراف: 5623)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/352) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حدیث میں وارد الفاظ: دباء، حنتم، مزفت اور نقیر مختلف برتنوں کے نام ہیں جس میں زمانہ جاہلیت میں شراب بنائی اور رکھی جاتی تھی جب شراب حرام ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا تھا، بعد میں یہ ممانعت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی روایت «كنت نهيتكم عن الأوعية فاشربوا في كل وعاء» سے منسوخ ہو گئی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: