احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: باب كَرَاهِيَةِ صَوْمِ يَوْمِ الشَّكِّ
باب: شک کے دن کے روزے کی کراہت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2334
حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا ابو خالد الاحمر، عن عمرو بن قيس، عن ابي إسحاق، عن صلة، قال:"كنا عند عمار في اليوم الذي يشك فيه فاتى بشاة فتنحى بعض القوم"، فقال عمار:"من صام هذا اليوم فقد عصى ابا القاسم صلى الله عليه وسلم".
صلہ بن زفر کہتے ہیں کہ ہم اس دن میں جس دن کا روزہ مشکوک ہے عمار رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، ان کے پاس ایک (بھنی ہوئی) بکری لائی گئی، تو لوگوں میں سے ایک آدمی (کھانے سے احتراز کرتے ہوئے) الگ ہٹ گیا اس پر عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے ایسے (شک والے) دن کا روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 11(1906 تعلیقاً)، سنن الترمذی/الصوم 3 (686)، سنن النسائی/الصیام 20 (2190)، سنن ابن ماجہ/الصیام 3 (1645)، (تحفة الأشراف: 10354)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصوم 1(1724) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 686،ن 2190،جه 1645 ¤ أبو إسحاق مدلس وعنعن (تقدم:162) وللحديث شواهد ضعيفة ۔

Share this: