احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب فِي الطَّلاَقِ قَبْلَ النِّكَاحِ
باب: نکاح سے پہلے طلاق دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2190
حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا هشام. ح وحدثنا ابن الصباح، حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد، قالا: حدثنا مطر الوراق، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا طلاق إلا فيما تملك، ولا عتق إلا فيما تملك، ولا بيع إلا فيما تملك، زاد ابن الصباح: ولا وفاء نذر إلا فيما تملك".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طلاق صرف انہیں میں ہے جو تمہارے نکاح میں ہوں، اور آزادی صرف انہیں میں ہے جو تمہاری ملکیت میں ہوں، اور بیع بھی صرف انہیں چیزوں میں ہے جو تمہاری ملکیت میں ہوں۔ ابن صباح کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ (تمہارے ذمہ) صرف اسی نذر کا پورا کرنا ہے جس کے تم مالک ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8736، 8804)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/189، 190)، سنن الترمذی/الطلاق 6 (1181)، ق 17 (2047) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: