احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب فِي كَرَاهِيَةِ إِنْشَادِ الضَّالَّةِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں گم شدہ چیزوں کا اعلان و اشتہار مکروہ ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 473
حدثنا عبيد الله بن عمر الجشمي، حدثنا عبد الله بن يزيد، حدثنا حيوة يعني ابن شريح، قال: سمعت ابا الاسود يعني محمد بن عبد الرحمن بن نوفل، يقول: اخبرني ابو عبد الله مولى شداد، انه سمع ابا هريرة، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"من سمع رجلا ينشد ضالة في المسجد فليقل: لا اداها الله إليك، فإن المساجد لم تبن لهذا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو شخص کسی کو مسجد میں گمشدہ چیز ڈھونڈتے سنے تو وہ کہے: اللہ تجھے (اس گمشدہ چیز کو) واپس نہ لوٹائے، کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 18 (568)، سنن ابن ماجہ/المساجد والجماعات 11 (767)، (تحفة الأشراف: 15446)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/349)، سنن الدارمی/الصلاة 118 (1441) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: