احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب فِي التَّحَلُّقِ
باب: مسجد میں حلقہ بنا کر بیٹھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4823
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن الاعمش، حدثني المسيب بن رافع، عن تميم بن طرفة، عن جابر بن سمرة، قال:"دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم المسجد وهم حلق، فقال: مالي اراكم عزين".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور لوگ حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تم لوگوں کو الگ الگ گروہوں میں دیکھ رہا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 27 (430)، (تحفة الأشراف: 2129)، وقد أخرجہ: مسند احمد (93، 101، 107) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: