احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب فِي الدَّفْنِ بِاللَّيْلِ
باب: رات کے وقت میت کو دفن کرنا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3164
حدثنا محمد بن حاتم بن بزيع، حدثنا ابو نعيم، عن محمد بن مسلم، عن عمرو بن دينار، اخبرني جابر بن عبد الله، او سمعت جابر بن عبد الله، قال: راى ناس نارا في المقبرة، فاتوها، فإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم في القبر، وإذا هو يقول:"ناولوني صاحبكم"، فإذا هو الرجل الذي كان يرفع صوته بالذكر.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کچھ لوگوں نے قبرستان میں (رات میں) روشنی دیکھی تو وہاں گئے، دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے اندر کھڑے ہوئے ہیں اور فرما رہے ہیں: تم اپنے ساتھی کو (یعنی نعش کو) مجھے تھماؤ، تو دیکھا کہ (مرنے والا) وہ آدمی تھا جو بلند آواز سے ذکر الٰہی کیا کرتا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2564) (ضعیف) (اس کے راوی محمد بن مسلم طائفی حافظہ کے ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: