احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

92: باب الْمُصَلِّي إِذَا خَلَعَ نَعْلَيْهِ أَيْنَ يَضَعُهُمَا
باب: نمازی اپنے جوتے اتار کر کہاں رکھے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 654
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا عثمان بن عمر، حدثنا صالح بن رستم ابو عامر، عن عبد الرحمن بن قيس، عن يوسف بن ماهك،عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا صلى احدكم فلا يضع نعليه عن يمينه ولا عن يساره فتكون عن يمين غيره، إلا ان لا يكون عن يساره احد، وليضعهما بين رجليه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتوں کو اپنی دائیں جانب نہ رکھا کرے اور نہ بائیں جانب کہ اس طرح وہ کسی دوسرے کی دائیں جانب ہوں گے۔ ہاں اگر اس کی بائیں جانب کوئی اور نہ ہو تو اس طرف رکھ لے ورنہ انہیں اپنے دونوں قدموں کے درمیان میں رکھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14855) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: