احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

154: باب فِي الدُّعَاءِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
باب: رکوع اور سجدے میں دعا کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 875
حدثنا احمد بن صالح، واحمد بن عمرو بن السرح، ومحمد بن سلمة، قالوا: حدثنا ابن وهب، اخبرنا عمرو يعني ابن الحارث،عن عمارة بن غزية، عن سمي مولى ابي بكر، انه سمع ابا صالح ذكوان يحدث، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"اقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فاكثروا الدعاء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، تو (سجدے میں) تم بکثرت دعائیں کیا کرو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 42 (482)، سنن النسائی/التطبیق 78 (1138)، (تحفة الأشراف: 12565)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/241) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: