2: باب فِيمَا يُدْعَى لِمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا
باب: نیا کپڑا پہننے والے کو دعا دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4024
حدثنا إسحاق بن الجراح الاذني، حدثنا ابو النضر، حدثنا إسحاق بن سعيد، عن ابيه، عن ام خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتي بكسوة فيها خميصة صغيرة، فقال:"من ترون احق بهذه ؟ فسكت القوم، فقال: ائتوني بام خالد فاتي بها، فالبسها إياها، ثم قال: ابلي واخلقي مرتين وجعل ينظر إلى علم في الخميصة احمر او اصفر ويقول: سناه سناه يا ام خالد وسناه في كلام الحبشة الحسن".
ام خالد بنت خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ کپڑے آئے جن میں ایک چھوٹی سی دھاری دار چادر تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ کس کو اس کا زیادہ حقدار سمجھتے ہو؟“ تو لوگ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام خالد کو میرے پاس لاؤ“ چنانچہ وہ لائی گئیں، آپ نے انہیں اسے پہنا دیا پھر دوبار فرمایا: ”پہن پہن کر اسے پرانا اور بوسیدہ کرو“ آپ چادر کی دھاریوں کو جو سرخ یا زرد رنگ کی تھیں دیکھتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے: ”اے ام خالد! ” «سناه سناه» اچھا ہے اچھا ہے ۱؎“۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد 188 (3071)، المناقب 37 (3874)، اللباس 22 (5823)، الأدب 17 (5993)، (تحفة الأشراف: 15779)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/365) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: سناہ حبشی زبان میں اچھا کے معنی میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح