137: باب الْمَنِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ
باب: کپڑے میں منی لگ جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 371
حدثنا حفص بن عمر، عن شعبة، عن الحكم، عن إبراهيم، عن همام بن الحارث، انه كان عند عائشة رضي الله عنها فاحتلم، فابصرته جارية لعائشة وهو يغسل اثر الجنابة من ثوبه او يغسل ثوبه، فاخبرت عائشة، فقالت:"لقد رايتني وانا افركه من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم"، قال ابو داود: رواه الاعمش، كما رواه الحكم.
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے، ہمام کو احتلام ہو گیا، تو عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک لونڈی نے انہیں دیکھ لیا کہ وہ اپنے کپڑے سے جنابت کے اثر کو یا اپنے کپڑے کو دھو رہے ہیں، اس نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچتے دیکھا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطھارة 32 (288)، سنن الترمذی/الطھارة 85 (116)، سنن النسائی/الطھارة 188 (298)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 82 (537)، (تحفة الأشراف: 17676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/67، 125، 135، 213، 239، 263، 280) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح