احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

99: باب مُقَامِ الصِّبْيَانِ مِنَ الصَّفِّ
باب: بچے صف میں کہاں کھڑے ہوں؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 677
حدثنا عيسى بن شاذان، حدثنا عياش الرقام، حدثنا عبد الاعلى، حدثنا قرة بن خالد، حدثنا بديل، حدثنا شهر بن حوشب، عن عبد الرحمن بن غنم، قال: قال ابو مالك الاشعري: الا احدثكم بصلاة النبي صلى الله عليه وسلم ؟ قال:"فاقام الصلاة وصف الرجال وصف خلفهم الغلمان ثم صلى بهم، فذكر صلاته، ثم قال: هكذا صلاة"، قال عبد الاعلى: لا احسبه إلا قال: صلاة امتي.
عبدالرحمٰن بن غنم کہتے ہیں کہ ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں؟ آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے، پہلے مردوں کی صف لگوائی، ان کے پیچھے بچوں کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز پڑھائی۔ پھر ابومالک رضی اللہ عنہ نے آپ کی نماز کی کیفیت بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (میری امت کی) نماز اسی طرح ہے۔ عبدالاعلیٰ کہتے ہیں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ نے میری امت کی نماز فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12164)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/341، 343، 344) (ضعیف) (اس کے راوی شہر بن حوشب ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: