احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

131: باب فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتَامَى
باب: یتیم کی کفالت کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5146
حدثنا عثمان , وابو بكر ابنا ابي شيبة المعنى، قالا: حدثنا ابو معاوية، عن ابي مالك الاشجعي، عن ابن حدير، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من كانت له انثى فلم يئدها ولم يهنها ولم يؤثر ولده عليها، قال يعني الذكور ادخله الله الجنة", ولم يذكر عثمان يعني الذكور.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے پاس کوئی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ درگور نہ کرے، نہ اسے کمتر جانے، نہ لڑکے کو اس پر فوقیت دے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ ابن عباس کہتے ہیں: «ولده» سے مراد جنس «ذکور» ہے، لیکن عثمان (راوی) نے «ذکور» کا ذکر نہیں کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 6573)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/223) (ضعیف) (اس کے راوی ابن حدیر مجہول الحال ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ أبو معاوية عنعن (تقدم:2378) وابن حدير ” غير مشهور “ كما قال المنذري (عون المعبود:502/4)

Share this: