احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب فِيمَنِ اخْتَارَ الصِّيَامَ
باب: سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے اس کے قائلین کی دلیل۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2409
حدثنا مؤمل بن الفضل، حدثنا الوليد، حدثنا سعيد بن عبد العزيز، حدثني إسماعيل بن عبيد الله، حدثتني ام الدرداء، عن ابي الدرداء، قال:"خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض غزواته في حر شديد حتى إن احدنا ليضع يده على راسه او كفه على راسه من شدة الحر، ما فينا صائم إلا رسول الله صلى الله عليه وسلم وعبد الله بن رواحة".
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی غزوے میں نکلے، گرمی اس قدر شدید تھی کہ شدت کی وجہ سے ہم میں سے ہر شخص اپنا ہاتھ یا اپنی ہتھیلی اپنے سر پر رکھ لیتا، اس موقعے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ ہم میں سے کوئی بھی روزے سے نہ تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 35(1945)، صحیح مسلم/الصیام 17(1122)، (تحفة الأشراف: 10978)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الصیام 10 (1663)، مسند احمد (5/194، 6/144) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: