احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: باب فِي الْكَفَنِ
باب: کفن کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3148
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا ابن جريج، عن ابي الزبير: انه سمع جابر بن عبد الله يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم: انه خطب يوما، فذكر رجلا من اصحابه قبض، فكفن في كفن غير طائل، وقبر ليلا، فزجر النبي صلى الله عليه وسلم ان يقبر الرجل بالليل. حتى يصلى عليه، إلا ان يضطر إنسان إلى ذلك، وقال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا كفن احدكم اخاه، فليحسن كفنه".
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے سنا کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا جس میں اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جن کا انتقال ہو گیا تھا، انہیں ناقص کفن دیا گیا، اور رات میں دفن کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ڈانٹا کہ رات میں کسی کو جب تک اس پر نماز جنازہ نہ پڑھ لی جائے مت دفناؤ، إلا یہ کہ انسان کو انتہائی مجبوری ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ بھی) فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھا کفن دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز 15 (943)، سنن النسائی/الجنائز 37 (1896)، (تحفة الأشراف: 2805)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/295) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: