احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب فِي الْخُطْبَةِ
باب: خطبہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4841
حدثنا مسدد , وموسى بن إسماعيل، قالا: حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا عاصم بن كليب، عن ابيه، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"كل خطبة ليس فيها تشهد فهي كاليد الجذماء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ خطبہ جس میں تشہد نہ ہو تو وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے (یعنی وہ ناتمام اور ناقص ہے) یا اس ہاتھ کی طرح ہے جس میں جذام ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/النکاح 16 (1106)، (تحفة الأشراف: 14297)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/343) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: