احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: باب فِي الْمُحَلِّلِ
باب: گھوڑ دوڑ میں محلل کی شرکت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2579
حدثنا مسدد، حدثنا حصين بن نمير، حدثنا سفيان بن حسين. ح وحدثنا علي بن مسلم، حدثنا عباد بن العوام، اخبرنا سفيان بن حسين المعنى، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من ادخل فرسا بين فرسين يعني وهو لا يؤمن ان يسبق فليس بقمار، ومن ادخل فرسا بين فرسين وقد امن ان يسبق فهو قمار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دو گھوڑوں کے درمیان ایک گھوڑا داخل کر دے اور گھوڑا ایسا ہو کہ اس کے آگے بڑھ جانے کا یقین نہ ہو تو وہ جوا نہیں، اور جو شخص ایک گھوڑے کو دو گھوڑوں کے درمیان داخل کرے اور وہ اس کے آگے بڑھ جانے کا یقین رکھتا ہو تو وہ جوا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجھاد 44 (2876)، (تحفة الأشراف: 1321)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/505) (ضعیف) (’’سفیان بن حسین ‘‘ زہری سے روایت میں ضعیف ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اِسے متصل بنا دیا ہے جبکہ زہری کے ثقہ تلامذہ نے اس کو مرسلا روایت کیا ہے، جیسا کہ مؤلف نے بیان کیا ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 2876 ¤ سفيان بن حسين ثقة لكنه ضعيف عن الزهري ، انظر تهذٰيب التهذيب (108/4) وتقريب التهذٰيب (2437) قال ابن عبدالهادي : الأكثر على تضعيفه في روايته عن الزهري (تنقيح التحقيق:106/3 ح 1597،وفي نسخة 236/2،المكتبة الشاملة) وقال ابن حجر : ثقة في غير الزهري باتفاقهم (تقريب التهذيب:2437)

Share this: