23: باب فِي الشَّفَاعَةِ
باب: شفاعت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4741
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، اخبرنا جرير، عن الاعمش، عن ابي سفيان، عن جابر، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:"إن اهل الجنة ياكلون فيها ويشربون".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جنت والے اس میں کھائیں گے پیئیں گے ۱؎“۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنة وصفة نعیمھا 7 (2835)، (تحفة الأشراف: 2300)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/316، 364) سنن الدارمی/الرقاق 107 (2872) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: حدیث کا باب سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ اس کے متعلقات سے ہے جنت کی نعمتوں سے جنتی کھائیں گے پیئیں گے لیکن وہ کبھی ختم نہ ہوں گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح