احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب فِي الرَّجُلِ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى
باب: ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھ کر لیٹنا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4865
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث. ح وحدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن ابي الزبير، عن جابر، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يضع وقال قتيبة: يرفع الرجل إحدى رجليه على الاخرى , زاد قتيبة وهو مستلق على ظهره".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے۔ قتیبہ کی روایت میں «أن يضع» کے بجائے «أن يرفع» کے الفاظ ہیں، اور قتیبہ کی روایت میں یہ بھی زیادہ ہے اور وہ اپنی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 20 (2099)، سنن الترمذی/الأدب 20 (2767)، (تحفة الأشراف: 2692، 2905)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/362، 367) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: