احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

248: باب وَقْتِ الْخُرُوجِ إِلَى الْعِيدِ
باب: عید کے لیے نکلنے کے وقت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1135
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا ابو المغيرة، حدثنا صفوان، حدثنا يزيد بن خمير الرحبي، قال:"خرج عبد الله بن بسر صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم مع الناس في يوم عيد فطر او اضحى، فانكر إبطاء الإمام، فقال: إنا كنا قد فرغنا ساعتنا هذه وذلك حين التسبيح".
یزید بن خمیر رحبی سے روایت ہے کہ صحابی رسول عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن نکلے، تو انہوں نے امام کے دیر کرنے کو ناپسند کیا اور کہا: ہم تو اس وقت عید کی نماز سے فارغ ہو جاتے تھے اور یہ اشراق پڑھنے کا وقت تھا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 170 (1317)، (تحفة الأشراف: 5206) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: