احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب الشَّهَادَةِ فِي الرَّضَاعِ
باب: رضاعت (دودھ پلانے) کی گواہی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3603
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد بن زيد، عن ايوب، عن ابن ابي مليكة، حدثني عقبة بن الحارث، وحدثنيه صاحب لي عنه، وانا لحديث صاحبي احفظ، قال:"تزوجت ام يحيى بنت ابي إهاب، فدخلت علينا امراة سوداء، فزعمت انها ارضعتنا جميعا، فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فذكرت ذلك له فاعرض عني، فقلت: يا رسول الله، إنها لكاذبة، قال: وما يدريك ؟ وقد قالت: ما قالت دعها عنك".
ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ مجھ سے عقبہ بن حارث نے اور میرے ایک دوست نے انہیں کے واسطہ سے بیان کیا اور مجھے اپنے دوست کی روایت زیادہ یاد ہے وہ (عقبہ) کہتے ہیں: میں نے ام یحییٰ بنت ابی اہاب سے شادی کی، پھر ہمارے پاس ایک کالی عورت آ کر بولی: میں نے تم دونوں (میاں، بیوی) کو دودھ پلایا ہے ۱؎، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چہرہ پھیر لیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ عورت جھوٹی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا معلوم؟ اسے جو کہنا تھا اس نے کہہ دیا، تم اسے اپنے سے علیحدہ کر دو۔

تخریج دارالدعوہ: خ العلم 26 (88)، البیوع 3 (2052)، الشھادات 4 (2640)، 13 (2659)، 14 (2660)، النکاح 23 (5104)، سنن الترمذی/الرضاع 4 (1151)، سنن النسائی/النکاح 57 (3332)، (تحفة الأشراف: 9905)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/7، 8، 384)، سنن الدارمی/النکاح 51 (2301) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رضاعت کے ثبوت کے لیے ایک مرضعہ (دودھ پلانے والی) کی گواہی کافی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: