احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب مِيرَاثِ ابْنِ الْمُلاَعِنَةِ
باب: لعان کی ہوئی عورت کے بچے کی میراث کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2906
حدثنا إبراهيم بن موسى الرازي، حدثنا محمد بن حرب، حدثني عمر بن رؤبة التغلبي، عن عبد الواحد بن عبد الله النصري، عن واثلة بن الاسقع، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"المراة تحرز ثلاثة مواريث عتيقها ولقيطها وولدها الذي لاعنت عنه".
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: عورت تین شخص کی میراث سمیٹ لیتی ہے: اپنے آزاد کئے ہوئے غلام کی، راہ میں پائے ہوئے بچے کی، اور اپنے اس بچے کی جس کے سلسلہ میں لعان ہوا ہو (یعنی جس کے نسب سے شوہر منکر ہو گیا ہو) تو عورت اس کی وارث ہو گی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الفرائض 23 (2115)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 12 (2742)، (تحفة الأشراف: 11744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/490، 4/106) (ضعیف) (اس کے راوی عمر بن رؤبة ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 2115،جه 2742 ¤ عمر بن رؤبة ضعفه البخاري والجمهور فهو ضعيف يعتبر به ، انظر التحرير (4895) ¤ وقال ابن عدي : ” وإنما أنكروا عليه أحاديثه عن عبدالواحد النصري “ (الكامل:1707/5)

Share this: