احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: باب إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ وَالْعَشَاءُ
باب: جب عشاء اور شام کا کھانا دونوں تیار ہوں تو کیا کرے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3757
حدثنا احمد بن حنبل، ومسدد المعنى، قال احمد، حدثني يحيى القطان، عن عبيد الله، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا وضع عشاء احدكم واقيمت الصلاة فلا يقوم حتى يفرغ"، زاد مسدد: وكان عبد الله إذا وضع عشاؤه او حضر عشاؤه لم يقم حتى يفرغ، وإن سمع الإقامة، وإن سمع قراءة الإمام.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے لیے رات کا کھانا چن دیا جائے اور نماز کے لیے اقامت بھی کہہ دی جائے تو (نماز کے لیے) نہ کھڑا ہو یہاں تک کہ (کھانے سے) فارغ ہو لے۔ مسدد نے اتنا اضافہ کیا: جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا کھانا چن دیا جاتا یا ان کا کھانا موجود ہوتا تو اس وقت تک نماز کے لیے نہیں کھڑے ہوتے جب تک کہ کھانے سے فارغ نہ ہو لیتے اگرچہ اقامت اور امام کی قرآت کی آواز کان میں آ رہی ہو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8212)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 42 (673)، الأطعمة (5463)، صحیح مسلم/المساجد 16 (559)، سنن الترمذی/الصلاة 145(354)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 34 (934)، مسند احمد (2/20، 103) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حدیث نمبر (۳۷۵۹) کی روشنی میں اس سے وہ کھانا مراد ہے جو بہت مختصر اور تھوڑا ہو، اور جماعت میں سے کچھ مل جانے کی امید ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: