احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

133: باب فِي حَقِّ الْجِوَارِ
باب: پڑوسی کے حق کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5151
حدثنا مسدد، حدثنا حماد، عن يحيى بن سعيد، عن ابي بكر بن محمد، عن عمرة، عن عائشة رضي الله عنها، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ما زال جبريل يوصيني بالجار، حتى قلت ليورثنه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل مجھے برابر پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین اور وصیت کرتے رہے، یہاں تک کہ میں (دل میں) کہنے لگا کہ وہ ضرور اسے وارث بنا دیں گے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب 28 (6014)، صحیح مسلم/البر والصلة 42 (2624)، سنن الترمذی/البر والصلة 28 (1942)، سنن ابن ماجہ/الأدب 4 (3673)، (تحفة الأشراف: 17947)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/91، 125، 238) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: