احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب نَسْخِ مِيرَاثِ الْعَقْدِ بِمِيرَاثِ الرَّحِمِ
باب: رشتے کی میراث سے حلف و اقرار سے حاصل ہونے والی میراث کی منسوخی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2921
حدثنا احمد بن محمد بن ثابت، حدثني علي بن حسين، عن ابيه، عن يزيد النحوي، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: 0 والذين عاقدت ايمانكم فآتوهم نصيبهم 0، كان الرجل يحالف الرجل ليس بينهما نسب فيرث احدهما الآخر، فنسخ ذلك الانفال فقال تعالى:واولو الارحام بعضهم اولى ببعض سورة الانفال آية 75.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فرمان: «والذين عقدت أيمانكم فآتوهم نصيبهم» جن لوگوں سے تم نے قسمیں کھائی ہیں ان کو ان کا حصہ دے دو (سورۃ النساء: ۳۳) کے مطابق پہلے ایک شخص دوسرے شخص سے جس سے قرابت نہ ہوتی باہمی اخوت اور ایک دوسرے کے وارث ہونے کا عہد و پیمان کرتا پھر ایک دوسرے کا وارث ہوتا، پھر یہ حکم سورۃ الانفال کی آیت: «وأولو الأرحام بعضهم أولى ببعض» اور رشتے ناتے والے ان میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک ہیں (سورۃ الانفال: ۷۵) سے منسوخ ہو گیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6261) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: