احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ وَخَيْطِ الْحَرِيرِ
باب: کپڑے پر ریشمی بیل بوٹوں اور ریشمی دھاگوں کا استعمال جائز ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4054
حدثنا مسدد، حدثنا عيسى بن يونس، حدثنا المغيرة بن زياد، حدثنا عبد الله ابو عمر مولى اسماء بنت ابي بكر، قال: رايت ابن عمر في السوق اشترى ثوبا شاميا فراى فيه خيطا احمر، فرده فاتيت اسماء فذكرت ذلك لها، فقالت"يا جارية ناوليني جبة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاخرجت جبة طيالسة مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج".
عبداللہ ابوعمر مولی اسماء بنت ابی بکر کا بیان ہے میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بازار میں ایک شامی کپڑا خریدتے دیکھا انہوں نے اس میں ایک سرخ دھاگہ دیکھا تو اسے واپس کر دیا تو میں اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان سے اس کا ذکر کیا تو وہ (اپنی خادمہ سے) بولیں بیٹی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مجھے لا دے، تو وہ نکال کر لائیں وہ ایک طیالسی ۱؎ جبہ تھا جس کے گریبان اور دونوں آستینوں اور آگے اور پیچھے ریشم ٹکا ہوا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 2 (2069)، (تحفة الأشراف: 15721)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 18 (3594)، مسند احمد (6/348، 353، 354، 355) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایک اونی منقش کپڑا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: