احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: باب فِي السَّبْقِ
باب: گھوڑ دوڑ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2574
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا ابن ابي ذئب، عن نافع بن ابي نافع، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا سبق إلا في خف او في حافر او نصل".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مقابلہ میں بازی رکھنا جائز نہیں ۱؎ سوائے اونٹ یا گھوڑے کی دوڑ میں یا تیر چلانے میں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجھاد 22 (1700)، سنن النسائی/ الخیل 13(3615) (تحفة الأشراف: 1463 8)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/474) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حدیث میں «سبق» کا لفظ آیا ہے «سبق» اس پیسہ کو کہتے ہیں، جو گھوڑ دوڑ وغیرہ میں شرط کے طور پر رکھا جاتا ہے، لیکن یہ رقم خود گھوڑ دوڑ میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے جیتنے والے کے لئے نہ ہو، بلکہ کسی تیسرے فریق کی طرف سے ہو، اگر خود گھوڑوں کی ریس (دوڑ) میں شرکت کرنے والوں کی جانب سے ہو گا تو یہ مقابلہ جُوا میں داخل ہو جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: