احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب فِي كَنْسِ الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں جھاڑو دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 461
حدثنا عبد الوهاب بن عبد الحكم الخزاز، اخبرنا عبد المجيد بن عبد العزيز بن ابي رواد، عن ابن جريج، عن المطلب بن عبد الله بن حنطب، عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"عرضت علي اجور امتي حتى القذاة يخرجها الرجل من المسجد، وعرضت علي ذنوب امتي فلم ار ذنبا اعظم من سورة من القرآن او آية اوتيها رجل ثم نسيها".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر میری امت کے ثواب پیش کئے گئے یہاں تک کہ وہ تنکا بھی جسے آدمی مسجد سے نکالتا ہے، اور مجھ پر میری امت کے گناہ پیش کئے گئے تو میں نے دیکھا کہ اس سے بڑا کوئی گناہ نہیں کہ کسی کو قرآن کی کوئی سورت یا آیت یاد ہو پھر وہ اسے بھلا دے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/فضائل القرآن 19 (2916)، (تحفة الأشراف: 1592) (ضعیف) (”ابن جریج“ اور ”مطلب“ دونوں مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، دونوں کے مابین انقطاع ہے، نیز ”مطلب“ اور ”انس“ کے درمیان انقطاع ہے ”مطلب“ کا کسی صحابی سے سماع ثابت نہیں ہے، ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود 1؍164)۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 2916 ¤ ابن جريح (تقدم:19) لم يسمع من المطلب شيئاً والمطلب لا يعرف له سماع من أنس رضي الله عنه ۔

Share this: