احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ
باب: عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3167
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد، عن ايوب، عن حفصة، عن ام عطية، قالت:"نهينا ان نتبع الجنائز، ولم يعزم علينا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ہمیں جنازہ کے پیچھے پیچھے جانے سے روکا گیا ہے لیکن (روکنے میں) ہم پر سختی نہیں برتی گئی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18122)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 29 (1278)، صحیح مسلم/الجنائز 11 (938)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 50 (1577)، مسند احمد (6/408) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: