احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: باب فِي لُبْسِ الشُّهْرَةِ
باب: شہرت کے کپڑوں کے پہننے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4029
حدثنا محمد بن عيسى، حدثنا ابو عوانة. ح وحدثنا محمد يعني ابن عيسى، عن شريك، عن عثمان بن ابي زرعة، عن المهاجر الشامي، عن ابن عمر، قال في حديث شريك يرفعه، قال:"من لبس ثوب شهرة البسه الله يوم القيامة ثوبا مثله زاد، عن ابي عوانة ثم تلهب فيه النار".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس نے شہرت اور ناموری کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اسی طرح کا لباس پہنائے گا۔ شریک کی روایت میں ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے مرفوع کرتے ہیں یعنی اپنے قول کے بجائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول قرار دیتے ہیں نیز ابوعوانہ سے یہ اضافہ مروی ہے کہ پھر اس کپڑے میں آگ لگا دی جائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 24 (3606)، (تحفة الأشراف: 7464)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/92، 139) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: