احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب فِي غَسْلِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الطَّعَامِ
باب: کھانے کے وقت دونوں ہاتھ دھونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3760
حدثنا مسدد، حدثنا إسماعيل، حدثنا ايوب، عن عبد الله بن ابي مليكة، عن عبد الله بن عباس: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"خرج من الخلاء، فقدم إليه طعام، فقالوا: الا ناتيك بوضوء ؟، فقال: إنما امرت بالوضوء إذا قمت إلى الصلاة".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلے، تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے عرض کیا: کیا ہم آپ کے پاس وضو کا پانی نہ لائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے وضو کرنے کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأطعمة 40 (1847)، سنن النسائی/الطہارة 101 (132)، (تحفة الأشراف: 5793)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 31 (374)، مسند احمد (1/282، 359) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرعی وضو کے وجوب کی نفی کی، نہ کہ مطلق وضو یعنی ہاتھ دھونے کی، اور اگر ہاتھ بھی نہ دھویا تو یہ صرف بیان جواز کے لئے تھا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: