احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب مَا يَقُولُ عِنْدَ أَذَانِ الْمَغْرِبِ
باب: مغرب کی اذان کے وقت کیا کہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 530
حدثنا مؤمل بن إهاب، حدثنا عبد الله بن الوليد العدني، حدثنا القاسم بن معن، حدثنا المسعودي، عن ابي كثير مولى ام سلمة، عن ام سلمة، قالت:"علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اقول عند اذان المغرب: اللهم إن هذا إقبال ليلك وإدبار نهارك واصوات دعاتك فاغفر لي".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا کہ میں مغرب کی اذان کے وقت کہوں: «اللهم إن هذا إقبال ليلك وإدبار نهارك وأصوات دعاتك فاغفر لي» اے اللہ! یہ تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی رخصت کا وقت ہے، اور تیری طرف بلانے والوں کی آوازیں ہیں تو تو میری مغفرت فرما۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 127 (3589)، (تحفة الأشراف: 18246) (ضعیف) (اس کے راوی ابوکثیر لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: