احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

96: باب فِي الرُّؤْيَا
باب: خواب کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5017
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة، عن زفر بن صعصعة، عن ابيه، عن ابي هريرة:"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا انصرف من صلاة الغداة، يقول: هل راى احد منكم الليلة رؤيا، ويقول: إنه ليس يبقى بعدي من النبوة إلا الرؤيا الصالحة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر سے (سلام پھیر کر) پلٹتے تو پوچھتے: کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ اور فرماتے: میرے بعد نیک خواب کے سوا نبوت کا کوئی حصہ باقی نہیں رہے گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12900، 13508)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/ الرؤیا 1 (2)، مسند احمد (2/325) (صحیح الإسناد)

وضاحت: ۱؎: یعنی میری موت کے بعد وحی کا سلسلہ بند ہو جائے گا اور مستقبل کی جو باتیں وحی سے معلوم ہوتی تھیں اب صرف سچے خواب ہی کے ذریعہ جانی جا سکتی ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

Share this: