احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: باب فِي تَعْمِيقِ الْقَبْرِ
باب: قبر گہری کھودنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3215
حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي، ان سليمان بن المغيرة حدثهم، عن حميد يعني ابن هلال، عن هشام بن عامر، قال: جاءت الانصار إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم احد، فقالوا:"اصابنا قرح، وجهد، فكيف تامرنا ؟، قال: احفروا، واوسعوا، واجعلوا الرجلين والثلاثة في القبر، قيل: فايهم يقدم ؟، قال: اكثرهم قرآنا، قال: اصيب ابي يومئذ عامر بين اثنين، او قال: واحد".
ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں غزوہ احد کے دن انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ہم زخمی اور تھکے ہوئے ہیں آپ ہمیں کیسی قبر کھودنے کا حکم دیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کشادہ قبر کھودو اور ایک قبر میں دو دو تین تین آدمی رکھو، پوچھا گیا: آگے کسے رکھیں؟ فرمایا: جسے قرآن زیادہ یاد ہو۔ ہشام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے والد عامر رضی اللہ عنہ بھی اسی دن شہید ہوئے اور دو یا ایک آدمی کے ساتھ دفن ہوئے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجھاد 33 (1713)، سنن النسائی/الجنائز 86 (2012)، 87 (2013)،90 (2017)، 91 (2020)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 41 (1560)، (تحفة الأشراف: 11731، 18676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/19،20) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: