احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب فِي الْوَكَالَةِ
باب: وکیل بنانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3632
حدثنا عبيد الله بن سعد بن إبراهيم، حدثنا عمي، حدثنا ابي، عن ابن إسحاق، عن ابي نعيم وهب بن كيسان، عن جابر بن عبد الله، انه سمعه يحدث، قال:"اردت الخروج إلى خيبر، فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فسلمت عليه، وقلت له: إني اردت الخروج إلى خيبر، فقال: إذا اتيت وكيلي فخذ منه خمسة عشر وسقا، فإن ابتغى منك آية فضع يدك على ترقوته".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے خیبر کی جانب نکلنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام کیا پھر میں نے عرض کیا: میں خیبر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میرے وکیل کے پاس جانا تو اس سے پندرہ وسق کھجور لے لینا اور اگر وہ تم سے کوئی نشانی طلب کرے تو اپنا ہاتھ اس کے گلے پر رکھ دینا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3131) (ضعیف) (اس کے راوی ابن اسحاق مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)

وضاحت: ۱؎: شاید یہی نشانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وکیل کو بتائی ہو۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ابن إسحاق عنعن (تقدم:47)

Share this: