احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب الطَّوَافِ بَعْدَ الْعَصْرِ
باب: عصر کے بعد طواف کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1894
حدثنا ابن السرح، والفضل بن يعقوب وهذا لفظه، قالا: حدثنا سفيان، عن ابي الزبير، عن عبد الله بن باباه، عن جبير بن مطعم، يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تمنعوا احدا يطوف بهذا البيت ويصلي اي ساعة شاء من ليل او نهار". قال الفضل: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"يا بني عبد مناف لا تمنعوا احدا".
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھر (کعبہ) کا طواف کرنے اور نماز پڑھنے سے کسی کو مت روکو، رات اور دن کے جس حصہ میں بھی وہ کرنا چاہے کرنے دو۔ فضل کی روایت کے میں ہے: «إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يا بني عبد مناف لا تمنعوا أحدا» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنی عبد مناف! کسی کو مت روکو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحج 42 (868)، سنن النسائی/المواقیت 41 (586)، والحج 137 (2927)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 149 (1256)، (تحفة الأشراف: 3187)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/80، 81، 84)، سنن الدارمی/المناسک 79 (1967) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: